• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

گوئٹے مالا میں زلزلہ، اڑتالیس ہلاک

شائع November 8, 2012

گوئٹے مالا میں زلزلہ۔ - اے پی فوٹو

سان مارکوس: وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں سات عشاریہ چار کی شدت سے آنے والے زلزے میں ہلاکتوں کی تعداد اڑتالیس ہوگئی ہے جبکہ سو سے زائد لاپتہ ہیں۔

زلزلہ دس بج کر پینتیس منٹ پر آیا۔

صدر اوٹو پیریز مولنا نے ملک میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے فوج طلب کرلی ہے۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ مکانات اور عمارتوں کو فوری طور پر خالی کردیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز گوئٹے مالا کی ساحل سے ایک سو ایک میل جنوب مشرق میں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024