شام: باغیوں سے جھڑپ میں دس شامی اہلکار ہلاک
شامی فضائیہ کی جانب سے حملے میں تباہ ہونے والی عمارت، شامی فضائیہ کی جانب سے باغیوں کے ٹھکانوں پر مسلسل بمباری جاری ہے۔ فوٹو رائٹرز
امان: دمشق میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ کے قریب چھڑپ میں شامی باغیوں نے شام کے صدر بشارالاسد کے حامی فلسطینی ملیشیا فورس کے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
رواں ہفتے میں حکومتی حامی فلسطینی ملیشیا اور شامی باغیوں کے درمیان پناہ گزینوں کیمپ کے قریب متعدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔
حزب اختلاف کے ذرائع کے مطابق شامی افواج نے آرٹلری اور جنگی جہازوں سے باغیوں پر بلااشتعال بمباری کی ہے۔
سرکاری نیوز ایجنسی سنا نے کہا ہے کہ شام کے وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دمشق حکومت شام میں فلسطینیوں پر کسی بھی ظلم کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
فلسطین کی آفیشل نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس اقوام متحدہ اور روس سے شام میں فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلیے کام اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔