• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

کینیڈا: پاکستانی پرواز سے بھاری مالیت کی ہیروئن ضبط

شائع November 6, 2012

۔—فائل فوٹو

ٹورانٹو: کینیڈا کے سرکاری حکام نے ٹورانٹو کے پیئرسن بین الاقوامی ہوائی آڈے پر پاکستانی طیارے کے ذریعے لائی جانے والی بھاری مالیت کی ہیروئن قبضے میں لے لی ہے۔

کینیڈا کی بارڈر سروسز ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس کے اہلکاروں نے تیس اکتوبر کو پاکستان سے آنے والی ایک پرواز سے اتارے جانے والے ' مشکوک ڈبے' کا نوٹس لیا تھا۔

ایجنسی کے مطابق ڈبے کی جانچ پڑتال کے دوران اہلکاروں کو ہیروئن سے بھرے ہوئے کئی پیلے بیگ ملے۔ جنہیں کھولنے پر نوے لاکھ ڈالرز مالیت کی بائیس کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

پولیس نے اب تک کوئی گرفتاری نہیں کی۔ اب تک یہ بھی معلوم نہ ہو سکا کہ پاکستان میں یہ ڈبے کہاں سے آئے اور  کہاں لے جائے جا رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024