• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm

ملیریا کے مچھروں پر دوائیں بے اثر

شائع May 16, 2012

سینیگال میں مچھر اب ڈیلٹامیتھرائین لگی جالیوں سے مزاحم ہوچکے ہیں۔ فائل تصویراے پی

افریقہ اور بھارت میں ملیریا پھیلانے والے مچھروں کو مارنے والی ادویہ اب بے اثر ہوتی جارہی ہیں، کیونکہ مچھر بڑی تیزی سے ان ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کررہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے نہ صرف لاکھوں افراد کی زندگی خطرے میں ہے بلکہ ملیریا کو ختم کرنے کے اقدامات کو بھی دھچکہ پہنچا ہے ۔

تاہم ماہرین نے دوا لگی مچھر دانیاں اور گھر کے اندر اسپرے کو بہت موثر قرار دیا ہے ۔ ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ سخت نگرانی اور فوری کارروائی سے ہی مچھروں کو مچھر مار ادویہ کے سامنے مزید سخت جان بننے سے روکنا ہوگا۔

ملیریا کے خلاف کئی عشروں کی جنگ، دوا کی حامل مچھردانیوں اور مچھر مارادویہ کے استعمال کے باوجود بھی ہر سال ساڑھے چھ لاکھ افراد ملیریا کے ہاتھوں ہلاک ہوجاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق، لگ بھگ چونسٹھ ممالک کے مچھروں میں مچھر کش ادویہ سے مزاحمت نوٹ کی گئی یعنی جو دوا پہلے ان مچھروں کو تلف کیا کرتی تھی اب وہ بے اثر ہوکر رہ گئی ہیں۔

مثال کے طور پر سینیگال کے مچھر اب ڈیلٹامیتھرائین لگی جالیوں سے مزاحم ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی سربراہ مارگریٹ چین نے کہا ہے کہ یہ عمل بہت تشویشناک ہے ۔

ماہرین کے مطابق اسی طرح بھارت میں بھی مچھروں پر مچھر مار ادویہ کا اثر زائل ہوتا جارہا ہے اور اس کے واضح ثبوت مل چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025