• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

فی تولہ سونا، سات سو روپے سستا

شائع May 16, 2012

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سات سو روپے کی کمی نوٹ کی گئی ۔ فائل تصویر رائٹر

کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مسلسل کم ہو رہے ہیں،جس کے بعد مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ آج فی تولہ سونے کی قیمت میں سات سو روپے کی کمی دیکھی گئی۔

سندھ صرافہ بازار  کے صدر ہارون چاند نے ڈان نیوز کو بتایا کہ امریکہ میں سونے کی فی آونس قیمت میں مزید تیئیس ڈالر کمی ہوئی ہے، اور اب سونا ایک ہزار پانچ سو چھتیس ڈالر فی اونس پر فروخت ہورہا ہے۔۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت سات سو روپے فی تولہ کم ہوکر تریپن ہزار آٹھ سو روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ دس گرام سونا چھ سو روپے سستا ہوکر چھیالیس ہزار ایک سو چودہ روپے کی سطح پر آگیا۔۔

چاندی کے نرخوں میں بھی مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے اور فی تولہ چاندی دس روپے کم ہوکر نو سو چالیس روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025