• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

خضدار: وین پر فائرنگ اور آتشزدگی سے اٹھارہ افراد ہلاک

شائع November 2, 2012

کوئٹہ: خضدار میں مسافر وین پر فائرنگ کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس میں اٹھارہ افراد لقمہ اجل بن گئے۔

سینئر مقامی آفیشل کے مطابق وین میں سوار سات خواتین اور چار بچے بھی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ قریبی دکانوں کے دکاندار بھی حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق، تخضدار کے علاقے نیو بس اڈے پر ایک مسافر وین پر فائرنگ کی گئی جس میں تقریباً پندرہ افراد سوار تھے۔ فائرنگ سے پیٹرول اور ڈیزل کے ڈرم کے باعث خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس نے قریب کی چار دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق اس واقعے میں دس افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن آزادانہ ذرائع کے مطابق بارہ افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

ہلاکتوں کی تعداد اس وجہ سے بھی بڑھی کہ واقعے کے بعد فائربریگیڈ اور مدد بہت دیر میں پہنچی اور لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے آس پاس کی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا اور واقعے میں چار دکانیں تباہ ہوگئیں۔

اب تک کسی تنظیم نے واقعے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024