سرجری کے بعد مفلوج ہاتھ کام کرنے لگا
تاریخ میں پہلی مرتبہ، ایک نئے طریقہ علاج، عصبی منتقلی یا نرو ٹرانسفر کے بعد ایک مریض کا ہاتھ دوبارہ سرگرم ہوگیا جو گردن میں چوٹ کی باعث اعصاب متاثر ہونے سے ناکارہ ہوگیا تھا۔
منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، اس انوکھی سرجری میں انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کو ملانے والے تباہ شدہ اعصاب یا رگوں کو ایسے اعصاب سے جوڑا گیا جو کام کررہے تھے اورکہنی سے بازو موڑنے میں استعمال ہوتے ہیں۔
جرنل آف نیورو سرجری کے مطابق حادثے کے بعد، اکہتر سالہ ایک شخص کا نچلا دھڑ ناکارہ ہوچکا تھا اور اس کے دونوں ہاتھوں نے کام کرنا چھوڑدیا تھا۔
ایک طویل آپریشن اور فزیوتھراپی کے بعد،اب یہ شخص نہ صرف اپنے ہاتھ سے کھانا کھاسکتا ہے بلکہ معمولی معاونت سے کاغذ پر تحریر بھی کرسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ سرجری اب سے پہلے کبھی نہیں کی گئی جس میں تباہ شدہ اعصاب کو درست اعصاب سے بدلا گیا ہو۔
ڈاکٹروں کے مطابق، اس کامیابی سے لاکھوں ایسے مریضوں کو افاقہ ہوگا جو حرام مغز میں چوٹ کے بعد اپاہج ہوجاتے ہیں۔
صرف امریکہ میں سالانہ بارہ ہزار افراد حادثوں اور چوٹ کی وجہ سے ان بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں