• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

زائد چینی، کند ذہنی؛ ماہرین کا عندیہ

شائع May 16, 2012

ذیادہ شکر کھانے سے ذہنی قوت میں کمی واقع ہوسکتی ہے ۔ تصویر بشکریہ، کری ایٹو کامنز

ماہرین نے تجربہ گاہ میں جب چوہوں کو مسلسل میٹھا شربت پلایا تو ان کی دماغی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی۔

منگل کے روز جاری ہونے والے ایک مطالعے میں امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ جب تجربہ گاہ میں چوہوں کو بلند مقدار میں شکروالا کورن سیرپ مسلسل پلایا گیا تو ان کی یاد داشت میں بتدریج کمی واقع ہوئی۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ، لاس اینجلس کے سائنس دانوں نے چھ ہفتے تک چوہوں کے دو گروہوں کو پانی کے بجائے زائد شکر کا حامل کورن سیرپ پلایا جو پروسیسڈ غذاوں میں مٹھاس کے لئے عام استعمال ہوتا ہے۔

چوہوں کے ایک گروہ کو ساتھ ہی دماغی قوت بڑھانے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کے سپلیمنٹ اور ڈوکو سا ہیکزونک ایسڈ (ڈی ایچ اے) بھی دیئے گئے جبکہ دوسرے گروپ کو  یہ سب نہیں دیئے گئے۔

شکر کا محلول پلانے سے قبل، چوہوں کو بھول بھلیوں کے پانچ روزہ یاد داشتی سیشن سے گزاراگیا۔ پھر چھ ہفتوں بعد دونوں چوہوں کے دونوں گروپس کو دوبارہ انہی بھول بھلیوں سے کے عمل سے گزارا گیا۔

مطالعے میں شامل ایک ماہر پروفیسر فرنانڈو گومیز پائنیلا کے مطابق ڈی ایچ اے سے محروم جانورسست واقع ہوئے اور ان کی دماغی صلاحیت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

ان کے مطابق دماغی سیلز کے باہمی رابطے میں دقت پیش آرہی تھیں اور وہ جو کچھ انہوں نے چھ ہفتے قبل سیکھا تھا انہیں دہرانے اور یاد کرنے میں مشکل ہورہی تھی۔

انہی چوہوں کے مزید دماغی مطالعے سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جن چوہوں کو ڈی ایچ اے نہیں دیا گیا تھا ان میں انسولین سے مزاحمت کے آثار بھی پیدا ہوگئے تھے جو ایک ہارمون ہے اور خون میں شکر کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دماغی عمل کو بھی منظم کرتا ہے ۔

دوسرے الفاظ میں بہت ذیادہ شکر کھانے سے انسولین کی وہ صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس سے وہ خلیات یعنی سیلز میں شکر جمع کرکے اسے استعمال کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ جذبات اور احساسات کے لئے بھی اہم کردار انجام دیتے ہیں۔

گومیز کے مطابق، ذیادہ شکرکھانے س ذہن وجسم، دونوں کو نقصان ہوتا ہے اور تجربے میں استعمال کی جانے والی ہائی فرکٹوز، سافٹ ڈرنکس، سوڈا، اور بچوں کی محفوظ شدہ خوراک میں عام استعمال ہوتی ہیں۔

یہ مطالعہ جرنل آف فزیالوجی میں شائع ہوا ہے ۔ ماہرین کہتے ہیں کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ شکر کھانے سے دماغی صلاحیت میں کمی کا ازالہ کیا جاسکے تو بہتر ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کو اپنی خوراک کا حصہ بنایا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025