• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

سزائے موت کی عمر قید میں تبدیلی، بل پر مشاورت مکمل

شائع November 1, 2012

فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کرنے کیلیے اتحادیوں سے مشاورت مکمل کرلی اور اس حوالے سے بل ترامیم کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

پھانسی کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے اتحادی جماعتوں کی تجاویز کی روشنی میں بل کے مسودے میں ترامیم کی جائیں گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سزائے موت ختم کرنے کے حوالے سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی سمیت حکومت میں شامل دیگراتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سزا کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے لئے ترمیمی بل جلد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

مجوزہ قانون کا اطلاق دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد پر نہیں ہو گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

saqib Nov 03, 2012 12:45pm
I dont think it should remove this law from country. otherwise these political people use these people for their bad act then release them with help this law. yeh politician bht gandooo hain Thanks

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024