• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

افغان انتخابات: طالبان کو بھی حصہ لینے کی اجازت

شائع November 1, 2012

افغان الیکشن کمیشن کے سربراہ فضیل احمد مناوائی۔ – اے پی فوٹو

کابل: افغان الیکشن کمیشن نے طالبان سمیت دیگر عسکری تنظیموں کو افغانستان کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔

بدھ کے روز افغان الیکشن کمیشن کے سربراہ فضیل احمد مناوائی کا کہنا تھا کہ پانچ اپریل دوہزار چودہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں طالبان اور حزبِ اسلامی سمیت کوئی بھی عسکری تنظیم عہدہ صدارت کیلئے اپنے امیدوار نامزد کرسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن اور عسکریت پسندوں کی جانب سے ہتھیار ڈالنے کا راستہ ہموار کیا جارہا ہے۔

صدر حامد کرزئی، جو کہ بطور صدر اپنا دوسرا دور پورا کر رہے ہیں، آئینی اعتبار سے انتخابات میں حصہ لینے کے مجاز نہیں ہونگے اورانکے متبادل کے  طور پر ابتک کوئی بھی دوسرا امیدوار واضح لحاظ سے سامنے آتا دکھائی نہیں دیتا۔

حزب اسلامی سابق افغان وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کا گروپ ہے جو افغانستان میں غیر ملکی افواج کیخلاف مسلح مذاحمت میں بھی ملوث ہے۔

افغانستان میں رائج انتخابی عمل میں ووٹرز صدر کو انفرادی حیثیت میں منتخب کرتے ہیں نا کہ کسی سیاسی پارٹی کے نمائندے کے۔

صدارتی امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ چھ اکتوبر دو ہزار تیرہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024