• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

کچھ لوگوں نے مجھے پھنسایا ہے، محمد آصف

شائع October 29, 2012

پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ بولر، محمد آصف، ۔ فائل تصویر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور اسپاٹ فکسنگ کیس میں برطانیہ سے سزا یافتہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کا نام بدنام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں اپنے ملک کے کچھ افراد کا ہاتھ بھی ہےاور اپنے ہی لوگوں نے ان کے خلاف گواہی دی۔

محمد آصف نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ، آئی سی سی نے کیس کے فیصلے سے ہی قبل ان پر پابندی لگادی۔

محمد آصف نے کہا کہ وہ کم بیک کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔ اور کہا کہ ایک سال کے دوران انہوں نے ملک کو بہت یاد کیا۔

 

 

 

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025