کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں، عمران خان
اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جا چکےہیں۔ سیاسی مافیا آخری سانسیں لے رہی ہےاور قرضہ چوروں اور لٹیروں کی بیرون ملک میں رکھی گئی رقم واپس لائیں گے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کی خواتین ونگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا۔انہوں نے کبھی کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا۔ اور اب بھی نہیں جھکائیں گے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں۔ بدعنوان، لٹیروں، قرضہ چوروں سب کو جانا ہوگا۔ اقتدار میں آکر سب کا احستاب کریں گے۔
عمران خان نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آکر خواتین کو ان کے بنیادی حقوق دلائیں گے۔ جائداد میں حصہ دلانے کیلئے قانون بنائیں گےاور ان کی قانونی مدد کیلئے غریب خواتین کو وکیل بھی فراہم کیا جائےگا۔