• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:39pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:48pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:39pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:48pm

' بیرون ملک مقیم پاکستانی تیرہ بلین ڈالر بجھواتے ہیں'

شائع October 22, 2012

ایم کیوایم کے رہنما، فاروق ستار۔ فائل فوٹو اے ایف پی

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بین الاقوامی فون کالز کے نرخوں میں اضافہ زیادتی اور نا انصافی ہے۔

فاروق ستار نے فون کالز کے نرخو ں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی سالانہ ترسیل کی مد میں تیرہ بلین ڈالر بجھواتے ہیں۔

 انکے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر کڑے اور مشکل وقت میں پاکستان کی دل کھول کراور اپنی بساط سے بڑھ کر مدد کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے اور دہری شہریت کے معاملے پر ان کی جس طرح دل آزاری اور استحقاق کو مجروح کیا گیا وہ بیان سے باہر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025