نواز اور شہباز پر دس سال کی پابندی کا مطالبہ
لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن فوری طور پر میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو دس سال کے لیے نااہل قرار دے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ آئینی طور پر عدالتی فیصلے کے بعد شہباز شریف نا اہل ہو چکے ہیں، انہوں نے چئیرمین نیب سے مطالبہ کیا کہ وہ آئی جے آئی کے سیاستدانوں سے تمام رقم واپس لیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن شہباز شریف کی رکنیت معطل کرے تا کہ وہ اصغر خان کیس کے فیصلے کے تحت ہونے والی تفتیش پر اثر انداز نہ ہوں جبکہ شریف برادران عوام سے ووٹ چرانے پر قوم سے معافی مانگیں۔
راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ جن جنرلز نے سیاستدانوں میں پیسے تقسیم کیے ان کے خلاف بھی کارروائی ہونا چاہیے، پیپلز پارٹی کو اب بھی عدلیہ سے تحفظات ہیں۔
تبصرے (1) بند ہیں