• KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • KHI: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • LHR: Asr 5:00am Maghrib 5:00am
  • ISB: Asr 5:00am Maghrib 5:00am

افغانستان میں سیلاب سے ستائیس افراد ہلاک

شائع May 11, 2012

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صرف ہیلی کاپٹر تک ہی رسائی ممکن ہے ۔ فائل تصویر اے پی

کابل: شمالی افغانستان کے پہاڑی علاقوں واقع دیہاتوں میں سیلاب سے کم از کم ستائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ اس علاقے میں ایک ہفتے میں آنے والا دوسرابڑا سیلاب ہے۔

تاخرصوبے کے گورنر، عبدالجبار تقویٰ نے بتایا جمعے کے اوائل میں سیلابی ریلے سے بند ٹوٹ گیا اور اس کا پانی ضلع اشکامش کے کئی دیہاتوں میں داخل ہوگیا۔

عبدالجبار نے کہا کہ آدھی رات کے دوران داخل ہونے والا سیلاب بہت طاقتور تھا جس میں درجنوں دیہات زیرِآب آگئے تھے اوراس سے کہیں زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

عبدالجبار نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقے تک رسائی کا واحد راستہ صرف ہیلی کاپٹر ہی رہ گیا ہے ۔

اس سے قبل سری پل صوبے کےدیہات دھی مردا میں سیلاب سے اکیس افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جن کی اکثریت شادی کی ایک تقریب میں شریک تھی۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025