• KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm
  • KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm

پاکستان کو شکاگواجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔ سربراہ نیٹو

شائع May 11, 2012

نیٹوسربراہ، جنرل راسمیوسین ۔ رائٹرفوٹو

کراچی : نیٹو کے سیکرٹری جنرل راسموسین نے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان نیٹو سپلائی کھول دے تاہم ان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے شکاگو کانفرنس کی دعوت پاکستان کو نہیں دی گئی۔

نیٹو سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جنہیں افغانستان کے متعلق شکاگو کانفرنس میں نہیں بلایا گیا تاہم انہوں نے اپنا مطالبہ پھر دہرایا ہے کہ افغانستان کیلئے نیٹو سپلائی بحال کردے۔

صحافیوں سے بات چیت میں ان کہنا تھا کہ بیس سے اکیس مئی تک ہونے والی اس کانفرنس میں پاکستان کے علاوہ بھارت، چین اور روس کو بھی نہیں بلایا گیا۔ ان کے مطابق یہ نیٹو کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس ہوگی۔ جس میں ساٹھ سے زیادہ ملک شرکت کریں گے، جن میں قطر، مراکش، عرب امارات اور اردن شامل ہیں۔

راسموسین کے مطابق اس کانفرنس میں افغانستان کے مستقبل اور نیٹو فورسز کے مستقبل میں کردار کے حوالے سے اہم معاہدے طے پانے کی توقع ہے۔

سال دو ہزار گیارہ کی چھبیس نومبر کو نیٹو کی جانب سے پاکستانی چیک پوسٹ، سلالہ پرفضائی حملہ کیا گیا جس میں پاکستان کے چوبیس سپاہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس واقعے پر پاکستان بھر میں شدید احتجاج ہوا، سیاسی اور عسکری حلقوں کی جانب سے اس واقعے کی شدید مذمت کی گئ۔ بعد ازاں متفقہ طور پر پاکستان سے نیٹو کواسلحے اور سامان کی ترسیل روک دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025