• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

طالبان کا دو امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ

شائع October 18, 2012

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں قائم امریکی بیس کا ایک منظر۔ رائٹرز فوٹو

کابل: افغانستان میں طالبان نے دو امریکی ہیلی کاپٹر مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بدھ کو تحریک طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے پکتیا میں دو امریکی ہیلی کاپٹروں کو اس وقت مار گرایا گیا جب وہ ایئر بیس پر لینڈ کرنے والے تھے۔

ان ہیلی کاپٹروں کے ذریعے افغان سیکیورٹی فورسز کے ان اہلکاروں کو منتقل کیا جارہا تھا جو گزشتہ روز کار بم حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیلی کاپٹروں کو گرانے کے بعد طالبان مجاہدین ایئر بیس کے اندر داخل ہونے لگے تو اتحادی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوگئیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران طالبان کے حملوں میں تیزی آئی ہے اور اتحادی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024