• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

جوکووچ کی کامیابیوں کا سفر جاری

شائع October 15, 2012

نوویک جوکووچ اپنے حریف اینڈی مرے کو ہرانے کے بعد خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اے ایف پی فوٹو

شنگھائی : سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر دو نوویک جوکووچ نے شنگھائی رولیکس ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

 انہوں نے فائنل میں برطانوی ٹینس اسٹار اور اولمپکس چیمپیئن کو شکست دیکر رواں سال کا پانچواں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

 چین کے مشہور شہر شنگھائی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا تاہم کامیابی جوکووچ کے نام رہی۔

 جوکووچ کی فتح کا سکور 5-7 ،7-6 (13-11) اور 6-3 تھا۔

 یہ جوکووچ کا رواں سال میں پانچواں ٹائٹل ہے جو انہوں نے حاصل کیا۔

 ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد جوکووچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں اور مستقبل میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے۔

 انہوں نے کہا کہ اینڈی مرے ٹینس کے بہترین کھلاڑی ہیں اور انکے خلاف میچ مشکل تھا تاہم انہوں نے درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کرکے کامیابی حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024