• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

یورپی یونین کیلیے امن کا نوبل انعام

شائع October 12, 2012

ناروے کی نوبل کمیٹٹی کے چیئرمین تھوب جون ہیلگ لین یورپی یونین کو سال 2012 کا امن کا نوبل انعام دینے کا اعلان کر رہے ہیں۔

اوسلو: یورپی یونین کو یورپ میں امن اور جمہوریت کی بحالی کیلیے کی گئی کوششوں پر امن کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔

ناروے کی پرائز کمیٹی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو یہ ایوارڈ گزشتہ چھ دہائیوں کے دوران یورپ میں امن، جمہوریت کی بقا اور افہام و تفہیم سے معاملات حل کرنے کیلیے کی گئی جدوجہد پر دیا گیا۔

امن کے نوبل انعام کی کمیٹی کے چیئرمین تھورب جورن جیگ لینڈ نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے ادا کیے گئے کردار کے باعث ایک جنگ زدہ براعظم پرامن براعظم میں تبدیل ہوگیا۔

یورپی یونین کا قیام جنگ عظیم دوئم کیا تباہ کاریوں کے بعد پچاس کی دہائی میں کیا گیا تھا جس کا مقصد سینکڑوں سالوں سے ایک دوسرے کا خون پینے والے اذلی دشمنوں کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور ان میں معاشی تعلقات استوار کرنا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024