• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میمو کیس: لارجر بنچ تشکیل دے دیا گیا

شائع October 10, 2012

سپریم کورٹ ۔ فائل تصویر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے میمو گیٹ کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے جو بائیس اکتوبر کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا نو رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، اٹارنی جنرل عرفان قادر سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

اس سے قبل گیارہ جون کو میمو گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے عدالتی کمیشن نے میمو کو ایک حقیقت اور سابق سفیر حسین حقانی کو اُس کا خالق قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ دس اکتوبر سن دو ہزار گیارہ کو میمو کیس کے مرکزی کردار امریکی تاجر منصور اعجاز نے فنانشل ٹائمز میں پہلی دفعہ میمو کا ذکر کیا جس میں انہوں نے اس وقت امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی پر غداری کا الزام لگایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024