لاہور میں جرائم کا گراف بلند
لاہور: لاہور پولیس کے نئے افسران کے آتے ہی شہر میں جرائم کا گراف بڑھ گیا۔ پولیس افسران نے خاص طور پر جیولری شاپس پر ہونےو الی ڈکیتیاں روکنے کے لیے سر جوڑ لیےہیں۔
پولیس زرائع کےمطابق چند روز قبل ہی لاہورکے نئے سی سی پی او اسلم ترین اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے تنویر نے چارج سنبھالا جسکے بعد لاہور میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پولیس زرائع کے مطابق ابھی تک ان دونوں کے چارج سنبھالنے کے بعد 5 جیولری شاپس لوٹی جا چکی ہیں جبکہ روزانہ 40 کے قریب مختلف وارداتیں معمول بن چکی ہیں۔
اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز کی زیر صدرات پولیس لائنز میں ایک اجلاس ہوا جس میں تمام ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ زرائع کے مطابق ڈی آئی جی نے پولیس افسران کو جرائم کنٹرول کرنے کی سخت وارننگ دی۔