• KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

قبائلی علاقے،اشتہاری مجرموں کی جنت

شائع May 8, 2012

پاکستان کے چاروں صوبوں کے بائیس ہزار سے زائد اشتہاری ملزمان، قبائلی علاقوں میں روپوش ہیں۔ اےپی فوٹو

چاروں صوبوں ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان و آزاد کشمیر حکومتوں کو مختلف سنگین ترین الزامات میں مطلوب بائیس ہزار سے زائد اشتہاری ملزمان کی گرفتاری قبائلی علاقہ جات میں ہونے کے باعث نہیں ہو سکی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کو دہشت گردی ، اقدام قتل سمیت دیگر خطرناک سنگین جرائم میں ملوث آٹھ ہزار سے زائد ملزمان کی تفصیلات ان کی وارنٹ گرفتاری پولٹیکل ایجنٹس کو ارسال کئے جاچکےہیں ۔

جبکہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، گلگت بلتستان ، اسلام آباد اور آزاد کشمیر حکومتوںکو مختلف سنگین جرائم میں ملوث اٹھارہ ہزار ملزمان کی تفصیلات بھی قبائلی ایجنسیوں کے پولٹیکل ایجنٹس اور فاٹا سیکرٹریٹ کو ارسال کی جا چکی ہے اوران کی گرفتاری بھی تاحال عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے۔

  ذرائع نے بتایا ہے کہ قبائلی علاقہ جات میں دور دراز پہاڑی سلسلے میں حکومت کومطلوب سنگین جرائم میں ملوث یہ ملزمان روپوش ہو چکے ہیں جبکہ ان میں سے زیادہ تر ملزمان اب شدت پسندوں کے ساتھ مل چکے ہیں ۔ جبکہ زیادہ تر ملزمان قبائلی علاقہ جات کے راستے پاکستان سے افغانستان بھی فرار ہو چکے ہیں جن کی گرفتاری اب ناممکن ہو چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025