• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لیڈی گاگا بازی لے گئیں

شائع October 5, 2012

معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا۔ فوٹو اے پی

لاس اینجلس:عظیم پاپ موسیقارہ لیڈی گاگا کے ٹوئیٹر پر تین کروڑ سے زیادہ پیروکاروں کی تعداد حاصل کرکے یہ اعزاز حاصل کرنیوالی پہلی خاتون بن گئی۔

ویب سائٹ کے مطابق جو اس عظیم فنکارہ کے سوشل میڈیا کو مانیٹر کرتا رہتا ہے ، جمعرات کی دوپہرتک  تک مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اس کے پیروکاروں کی تعداد 30,030,949 بتائی ہے اور اس میں 30 ہزار روزانہ کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے ۔

چھبیس سالہ لیڈی گاگا جن کا اصل نام اسٹیفنی جونی انجیلنا جرمینوٹا ہے نے رواں ہفتے کے اوائل میں گوگل پلس پر 40لاکھ کے ہدف کو عبور کرلیا ہے اور وہ سرچ کرنیوالے عظیم سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر برٹنی اسپیئرز کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسٹارکاؤنٹ ڈاٹ کام نے بتایا کہ لیڈی گاگا سوشل میڈیا پر دوسرے اسٹاروں کیلیے راہ ہموار کرتے ہوئے اکثر اپنے پرستاروں کے ساتھ رابطے کرتے رہتی ہے اور اس نے خود اپنا سوشل نیٹ ورک قائم کررکھا ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں لوگ باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم اس وقت اسے جو قابل فخر سماجی مقبولیت حاصل ہے وہ ٹوئیٹر کی وجہ سے ہے، اس ویب سائٹ نے اپنے بلاگ میں کہا ہے کہ اس نے ٹوئیٹر پر دوسال قبل اس وقت کام کرنا شروع کیا جب اس نے آشٹن کچر،باراک اوباما اور اسپیئرز کو پار کرلیا۔

وہ پہلی شخصیت ہیں جس کے چاہنے والوں کی تعداد ایک کروڑ اور دو کروڑ ہوئی اور اب اس نے یہ تعداد تین کروڑ تک بڑھا لی ہے اوراس کا قریب ترین مدمقابل نوعمر پاپ موسیقار جسٹن بائبل ہے جس کے ٹوئیٹرپر چاہنے والوں کی تعداد 28.5 ملین ہے جبکہ چیٹی پیری کے چاہنے والوں کی تعداد 27.2 ملین ہے۔

دوسری جانب پاپ سنگر ریحانہ نے یوٹیوب اور فیس بک پر گاگا کو مات دیدی ہے لیکن ٹوئیٹر پر اس کے چاہنے والوں کی تعداد صرف26ملین ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024