شادی کی سالگرہ، اوبامہ سے مشیل ناراض
امریکی صدر بارک اوباما کے شادی کی بیسویں سالگرہ صدارتی مباحثے کی نذر ہو گئی۔ خاتون اول مشیل اوباما اس صورت حال پر ناخوش ہیں۔
مشیل اوباما کہتیں ہیں کہ یہ دن گزارنے کا اس سے برا طریقہ اور کوئی نہیں ہے۔
گزشتہ سال شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے مشیل اوباما کے وہم و گمان میں بھی نہین تھا کہ شادی کی بیسویں سالگرہ کا دن شوہر نامدار باراک اوباما کی صدارتی بحث کی نظر ہوجائے گا۔اسی لیے جب انھیں پتہ چلا کہ شادی کی بیسویں ویں سالگرہ کے دن مباحثے میں شرکت کرنی ہے تو امریکی خاتون اول کا موڈ آف ہو گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ دن گزارنے کا اس سے برا طریقہ اور کوئی نہیں ہے۔
صدر بارک اوباما اپنے شادی کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ریاست کولاراڈو کے شہر ڈینور میں مد مقابل رپبلکن اومیدوار رومنی کے ساتھ مباحثے میں مصروف رہے جس کی وجہ سے انھیں خاتون اول کے ساتھ سالگرہ کی تقریب منانے کا موقع نہیں ملا۔تاہم باراک اوباما نے ٹیوٹر پراہلیہ مشل اوباما کو رومانٹک پیغام بھیج کر ان سے محبت کا اظہار کیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اوبامہ کا کہنا تھا کہ ویسے وہ بہت کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن ایک بات جو بہت اہم ہے وہ یہ کہ بیس سال پہلے وہ دنیا کے خوش نصیب ترین آدمی بنے اور اس کی وجہ مشیل کا ان سے شادی کے لیئے رضامند ہونا تھا۔