لیاری آپریشن کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ
پی پی پی رہنما، نبیل گبول نے مطالبہ کیا ہے کہ لیاری آپریشن کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ فائل تصویر
نبیل گبول نے لیاری کی صورتحال پر صدر اور وزیر اعظم کو خط لکھا ہے ، ان کا کہنا تھا کے لیاری میں ہونے والے آپریشن کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے. نبیل گبول نے مطالبہ کیا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لیے دس لاکھ اور زخمی ہونے والوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ لیاری میں بےگناہ مارےگئےکچھ لوگوں کو ذاتی طورپر جانتے ہیں۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ لیاری آپریشن عوام کی سہولت کیلئے عارضی طور پر روکا گیا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کسی خام خیالی میں نہ رہیں ،ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔