• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ویمن ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کا مایوس کن آغاز

شائع September 27, 2012

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم۔ —تصویر سارہ فاروقی / ڈان ۔ کام

گال: سری لنکا میں جاری ویمن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ٹیم اپنا ابتدائی میچ انگلینڈ کے ہاتھوں ہار گئی۔

جمعرات کو گال میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

انگلینڈ نے ابتدا میں جارحانہ انداز اپناتے ہوئے چھ اوورز میں پچاس رنز بنائے۔ ان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

لاورا مارش نے 54 جبکہ کپتان شارلیٹ ایڈورڈز نے 45 رنز اسکور کیے۔

پاکستانی باؤلرز نے آخری اوورز میں عمدہ کم بیک کرتے ہوئے بیس رنز کے عوض  پانچ بلے بازوں کو پولین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی کپتان ثنا میر نے دو جبکہ ندا ڈار اور سعدیہ یوسف ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہیں۔

جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن پرفارم نہ کر سکی اور پوری ٹیم صرف نوے رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جویریا خان نے25 اور قانیتا جلیل نے 14 رنز اسکور کیے۔

ہولی کولون نے نو رنز دے کر چار اور ڈینئیل ہیزل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اپنا اگلا اہم میچ دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کے خلاف ہفتے کو کھیلے گا۔

میچ ہارنے کی صورت میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024