• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ترکی میں دھماکا: سات افراد ہلاک

شائع September 25, 2012

ترکی میں دھماکے سے تباہ ہونے والی گاڑی سے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

استنبول: ترکی کے جنوب مشرق میں ہونے والے دھماکے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مقامی سیکیورٹی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ صوبے تونسیلی کے وسط میں ہونے والے طاقتور بم دھماکے میں پولیس کی گاڑی سمیت دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

ایک نجی ٹی وی این ٹی وی کے مطابق دھماکے باعث علاقہ مکینوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہسکا دھماکا کس نے کیا اور نہ ہی تاحال کسی نے اس کی ذمے داری قبول کی ہے۔

ترکی کی ڈوگن نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی ایجنسی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024