تیمرگرہ میں دھماکہ، ایک ہلاک تین زخمی
لوئر دیر میں تیمرگرہ بس ا سٹینڈ پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔
لوئر دیر میں تیمر گرہ بس اسٹینڈ میں واقعہ گاڑیوں کو ورکشاپ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مکینک جان بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ایک شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا ہے۔ بی ڈی ایس سکواڈ کے مطابق دھماکے میں بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔