• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

کالعدم امن کمیٹی سے مذاکرات نہیں ہوں گے: رحمان ملک

شائع May 6, 2012

وفاقی وزیرِداخلہ رحمان ملک۔ فائل تصویر

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نےکالعدم لیاری امن کمیٹی سےمذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاری کے جرائم پیشہ عناصر کو نواز شریف  پر بھروسہ ہے تو پنجاب پولیس بھجوادیتے ہیں۔

ایوان وزیراعلٰی میں امن وامان کی صورتحال سےمتعلق اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عزیربلوچ کو شامل کرکےجرم کریگی۔انہوں نے بتایا کہ  آپریشن صرف چند گلیوں میں کیا گیا،پورے لیاری میں نہیں اور ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ لیاری میں عوام کو تحفظ دینا چاہتے ہیں لیاری کے عوام کو معلوم ہے کہ ان کا دشمن کون ہے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ نے لیاری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مشتعل عوام نے شکایات کے ڈھیر لگادیئے۔ رحمان ملک نے کہا کہ کسی سے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ جمعہ ستائیس اپریل کو شروع کیاجانے والا لیاری آپریشن اس وقت ختم کردیا گیا جب چار مئی کو حکومت نے لیاری آپریشن اڑھتالیس گھنٹے کے لئے روکنے کا اعلان کیا۔

ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے اس آپریشن میں پولیس افسران اور سپاہیوں کے علاوہ لیاری کے بے گناہ افراد بھی مارے گئےاور لاکھوں افراد گھروں میں محصور ہوکر بجلی، پانی، خوراک اور ادویہ کی قلت کا شکار ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025