• KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm
  • KHI: Maghrib 6:48pm Isha 8:05pm
  • LHR: Maghrib 6:21pm Isha 7:44pm
  • ISB: Maghrib 6:28pm Isha 7:52pm

کراچی : مظاہروں کا آنکھوں دیکھا حال

شائع September 21, 2012

یومِ عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم  پر کراچی سمیت پاکستان بھر میں پُرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں ڈان اردو نے بعض افراد کی جانب سے ان مظاہروں اور ریلیوں کے متعلق اپنےتجربات اور مشاہدات سے آگاہ کرنے کی درخواست کی ۔ اس کے جواب میں بعض قارئین نے ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کیا، جن کے نام شائع نہیں کئے جارہے۔

رنچھوڑلائن سے ایک قاری نے بتایا کہ جوبلی سینما روڈ، رنچھوڑلائن، نشتر روڈ اور رامسوامی کی کئی گلیوں میں جگہ جگہ آگ لگائی گئی تھی۔

جوبلی روڈ پر پولیس لائن کے سامنے کچرا کنڈی میں لگی شدید آگ سے ایک وسیع علاقے میں گاڑھا سفید دھواں چھا گیا تھا۔

میں وہاں سے دوبارہ جوبلی پہنچا تو ڈنڈا بردار نوجوانوں کا ایک ہجوم بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا۔

بعد ازاں میں جائزہ لینے کیلئے رنچھوڑ لائن سے آگے نشتر روڈ کی جانب بڑھا تو وہاں دو درجن سے زائد نوجوان کپڑے سے بنا ایک پتلا جلانے کے لئے اس کے ساتھ ساتھ دوڑے جارہے تھے۔  میں نے اس طرح کے کئی چھوٹے بڑے جلوسوں کا مشاہدہ کیا جن کا کوئی قائد نظر نہیں آرہا تھا اور لوگ جمع ہوکر نعرے بازی کررہے تھے۔

ایک گلی میں بہت سے نوجوان جمع ہوکرروڈ پر امریکہ کے خلاف نعرے تحریر کرر ہے تھے جب میں وہاں پہنچا تو وہ امریکا ڈاگ لکھ چکے تھے۔ گلشن اقبال

گلشن اقبال سے ایک اور صاحب نے ایک ریلی کا احوال کچھ اسطرح لکھا ہے۔

گلشن اقبال سے بیت المکرم مسجد کے باہر سے نمازِ جمعہ کے بعد جماعتِ اسلامی کی ریلی روانہ ہوئی جس میں ہر عمر کے لوگ موجود تھے۔ تمام شرکا نے بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔

ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اور احتجاجی بینر اُٹھارکھے تھے۔ شرکا نے امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

شاہین کمپلیکس

کراچی کی مشہور

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025