• KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:21pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:07pm
  • ISB: Maghrib 6:48pm Isha 8:19pm
  • KHI: Maghrib 7:00pm Isha 8:21pm
  • LHR: Maghrib 6:39pm Isha 8:07pm
  • ISB: Maghrib 6:48pm Isha 8:19pm

افغان سرحد کے قریب 29 شدت پسند ہلاک

شائع September 20, 2012

فائل فوٹو

پشاور: پاکستان آرمی کا کہنا ہے کہ اس نے طالبان جنگجوؤں کے خلاف کیے جانے والے آپریشن کے آخری مرحلے میں 29 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن کا مقصد شرش پسندوں کو واپس افغانستان کی سرحد کے پار دھکیلنا تھا۔

بدھ کو کیے گئے آپریشن میں آرمی نے باغیوں جن پر جون میں 17 پاکستانی فوجیوں کے سر قلم کرنے کا الزام تھا کے خلاف آرٹلری، گن شپ ہیلی کاپٹر اور لڑاکا طیاروں کا استعمال کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل افغانستان کی جانب سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں داخل ہونے والے شدت پسندوں سے تحصیل سالارزئی کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے مورچوں اور اہم چوٹیوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور افغانستان کی سرحد تک تمام علاقہ شدت پسندوں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔

باجوڑ کے علاقے کھر میں تعینات ایک سینئر سیکیورٹی آفیشل نے بتایا کہ تقریباً 400 شدت پسندوں نے 23 جون کو افغانستان سے پاکستانی سرحد میں داخل ہو کر ایک گاؤں پر حملہ کردیا تھا۔

پشاور کے سرحدی علاقے میں تعینات ایک اور سیکیورٹی آفیشل کے مطابق اب تک آرمی آپریشن کے دوران لڑائی میں 120 شدت پسند جبکہ 25 فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عسکریت اپنے مقتول ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر واپس افغانستان میں موجود اپنی پناہ گاہوں میں چھپ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج مستقبل کے خطرات کے پیش نظر جنگجوؤں کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلیے افغان کی سرحد کے ساتھ ایک چوکی بنارہی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے سالارزئی کے علاقے باٹوار کو افغانستان سے آئے ہوئے شدت پسندوں سے صاف کرنے کے بعد سرچ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025