اجمل اور آفریدی سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں شامل
کولمبو: آئی سی سی نے سال کی بہترین ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا جس میں پاکستانی اسپنر سعید اجمل اور آل راؤنڈر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
لگاتار پانچویں سال آئی سی سی کی سال کی ایک روزہ ٹیم میں جگہ بنانے والے مہندرا سنگھ دھونی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم میں دو پاکستانی کھلاڑیوں سمیت ایشیا کے سات کھلاڑی شامل ہیں جن میں تین بھارتی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
سعید اجمل کی شمولیت کے حوالے سے خیال کیا جارہا ہے کہ سعید اجمل کو ایوارڈ کے لیے نامزد نہ کیے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا غصہ کم کرنے کے انہیں اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف نے سعید اجمل کو ایوارڈ کے لیے نامزد نہ کیے جانے کو غلطی قرار دیتے ہوئے اس پر افسردگی کا اظہار کیا تھا۔
پی سی بی نے ایوارڈ کے بائیکاٹ نہ کعنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ترجمان کے مطابق ایوارڈ کی تقریب میں کوئی بھی پی سی بی کا آفیشل شرکت نہیں کرے گا۔
سال کی بہترین ون ڈے ٹیم میں شامل کیے جانے والے دیگر کھلاڑیوں میں انگلش کپتان ایلسٹر کک، ان کے ہم وطن فاسٹ بولر اسٹیون فن، آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور جنوبی افریقہ کے مورنے مورکل بھی شامل ہیں۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں اب تلک منتخب کی گئی سال کی بہترین ٹیم ہے کیونکہ اس میں چھ بہترین ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہیں اور اس ٹیم کو شکست دینا بہت بڑا معرکہ ہوگا۔
سال کی بہترین ایک روزہ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام یہ ہیں۔
گوتم گمبھیر(ہندوستان)، ایلسٹر کک(انگلینڈ)، کمار سنگاکارا(سری لنکا)، ویرات کوہلی(ہندوستان)، مائیکل کلارک(آسٹریلیا)، مہندرا سنگھ دھونی(ہندوستان)، شاہد آفریدی(پاکستان)، اسٹیون فن(انگلینڈ)، مورنے مورکل(جنوبی افریقہ)، سعید اجمل(پاکستان) اور لیستھ ملنگا(سری لنکا)۔












لائیو ٹی وی