گھر آئی دولت نے پیچھا نہ چھوڑا

شائع September 14, 2012

'کیوی' نے ڈھائی کروڑ ڈالر کا انعامی ٹکٹ کچرے میں پھینک دیا تھا مگر قسمت ساتھ تھی، انعام مل گیا۔ فائل تصویر بشکریہ کری ایٹو کامنز

ولنگٹن: نیوزی لینڈ کے بیس سالہ نوجوان نے بال کٹانے کی رقم سے لاٹری ٹکٹ خریدا مگر کروڑوں ڈالر جیت لینے کے باوجود نمبر دیکھنے میں دھوکا کھاگیا اور ٹکٹ پھینک دیا مگر قسمت ساتھ تھی، انعام مل ہی گیا۔

انعام جیت لینے کے بعد اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے اچانک دولتمند ہوجانے والے نوجوان نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط عائد کی اور پھر کہا 'یہ سب اتفاق تھا، ایک حسین اتفاق۔'

انعام پانے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ بال کٹانے کے لیے ہئیر ڈریسر کی دکان پر پہنچا مگر وہ بند تھی۔

سامنے ہی لاٹری ٹکٹ فروخت ہورہے تھے۔ 'میں نے بال کٹانے کے پیسوں سے ٹکٹ خرید لیا۔' اس نے بتایا۔

جس دن قرعہ اندازی کا رزلٹ آیا، نوجوان نے موبائل فون کے ذریعے نمبر دیکھے۔ اسے اپنے ٹکٹ کا نمبر نظر نہیں آیا۔

'میں نے ٹکٹ ایک طرف پھینکا اور کام پر چلا گیا۔' اس نے بتایا۔

 نوجوان کا کہنا ہے کہ دوسرے روز جب اس نے سنا کہ بیش قیمت انعام کا کوئی دعویدار اب تک سامنے نہیں آیا تو میں نے پھینکا ہوا ٹکٹ ڈھونڈ نکالا اور دوبارہ رزلٹ دیکھا۔ میں جیت چکا تھا۔

 نوجوان کا کہنا ہے کہ 'میں نے دراصل فون نیٹ پر نمبرز دیکھے تھے۔ یقینی طور پر مجھے غلط فہمی ہوئی ہوگی۔'

انعام کی رقم نیوزی لینڈ کی کرنسی میں ستائیس ملین ڈالر سے زائد یا امریکی ڈالر میں بائیس اعشاریہ پانچ ملین امریکی ڈالر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2025
کارٹون : 24 دسمبر 2025