• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 4:47pm

سعید اجمل کا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلا نمبر

شائع September 14, 2012

اجمل کو پہلی پوزیشن آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں چھ وکٹیں حاصل کرنے پر دی گئی ہے۔ فوٹو رائٹرز

کولمبو: پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل اور نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین برینڈن میک کولم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ رینکنگ میں پاکستان اورآسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور ہندوستان اور جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان حال ہی میں ہونے والی سیریز کے نتائج اور پرفارمنس کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

پاکستانی اسٹار آف اسپنر نے آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں کھیلی گئی تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں چھ وکٹیں لینے کے بعد انگلش آف اسپنر گریم سوان سے پہلی پوزیشن ہتھیا لی۔

یاد رہے کہ اجمل نے گزشتہ ہفتے ہی آئی سی سی کی ایک روزہ میچز کی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی تھی۔

اس کارکردگی کے ساتھ ہی اجمل کے ریٹنگ پوائنٹس 782 ہو گئے جو اب تک ان کے کیریئر کی بہتری ریٹنگ بھی ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں تین وکٹیں لینے والے گریم سوان ایک درجہ تنزلی کے بعد رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے شین واٹسن نے آٹھ درجے چھلانگ لگاتے ہوئے بولرز کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے ریٹنگ 650 ہو گئی ہے جو اب تک ان کے کیریئر کی بہترین ریٹنگ ہے۔

واٹسن پاکستان کے خلاف سیریز میں آل راؤنڈر کارکردگی کا ایک انعام آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن کی صورت میں ملا۔ اس میں بھی انہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ حاصل کرتے ہوئے ریٹنگ پوائنٹس 475 کر لیے ہیں۔

پاکستانی فاست بولر بھی ایک دوبارہ ٹاپ 20 بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور چار درجے ترقی کے ساتھ 18 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں انڈیا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 91 رنز کی جارحانہ اور فتح گر اننگ کھیلنے والے برینڈن میک کولم پہلی پوزیشن پر فائز ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف دبئی میں کھیلے گئےتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں چھ چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلنے والے ڈیویڈ وارنر نے چھ درجے ترقی کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

کینسر کی جنگ جیت کر کرکٹ میں واپس آنے والے یوراج سنگھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چنئی میں کھیلے گئے میچ میں 34 رنز کی پر اعتماد اننگ کھیلنے پر 15واں درجہ دیا گیا ہے۔

رینکنگ میں سب سے زیادہ تنزلی انگلینڈ کے ای این مورگن کی ہوئی ہے جو پہلے سے نویں درجے پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیموں کی رینکنگ میں ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن انگلینڈ کی ٹیم پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، سری لنکا تیسرے جبکہ پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد تین درجہ تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025