• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:57am

سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 9وکٹ سے روند ڈلا

شائع September 14, 2012

ویسٹ انڈیز کے خلاف ففٹی اسکور کرنے والے تلکارتنے دلشان شاٹ کھیل رہے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

کولمبو: سرلنکا نے تلکارتنے دلشان اور مہیلا جے وردنے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو باآسانی نو وکٹ سے پچھاڑ دیا۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اننگ کی انتدا میں ہی اسے لینڈل سمنز کی صورت پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

بعد ازاں وقفے وقفے سے گرنے والی وکٹوں کی بدولت ماضی میں کالی آندھی کے نام سے مشہور ٹیم اسکور بورڈ پر قابل قدر مجموعہ سجانے میں ناکام رہی۔

جانس چارلس 30، ڈیرن براوو 28 اور کیرول پولارڈ 28 رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ بیس اوورز میں 132 کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا۔ آئی لینڈر بولر نوان کولاسیکرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سری لنکا نے اننگ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا۔ تلکارتنے دلشان اور دلشان موناویرا نے اپنی ٹیم کو 32 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

موناویرا 24 رنز بنانے کے بعد روی رامپال کا شکار بنے۔ اس کے بعد سرلنکن کپتان مہیلا جے وردنے نے دلشان کے ساتھ مل کر ویسٹ انڈین ٹیم کو وکٹ کے لیے ترسا دیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے ناقابل شکست 103 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو نو وکٹ کی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

دلشان نے 50 جبکہ سرتلنکن قائد نے 57 رنز کی جارحانہ اننگ تراشی۔

سری لنکن ٹیم اپنا اگلا وارم اپ میچ افغانستان کے خلاف 15 ستمبر کو کھیلے گی۔

کارٹون

کارٹون : 30 مارچ 2025
کارٹون : 29 مارچ 2025