• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm

اجنبی قدموں کو پہچاننے والا قالین

شائع September 9, 2012

یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے ذہین قالین تیار کیا ہے جو نہ صرف اپنوں کو بلکہ غیروں کی شناخت بھی کرسکتا ہے۔ تصویر بشکریہ کری ایٹو کامنز

لندن: یونیورسٹی آف مانچسٹر کے ماہرین نے ایسا قالین ایجاد کرلیا ہے جو نہ صرف غیر مانوس قدموں کو پہچان سکتا ہے بلکہ اگر اس پر کوئی گرے یا پھسل جائے تب بھی یہ اس کا احساس کرلیتا ہے۔

اس قالین کے نیچے باریک آپٹیکل فائبر سے قالین پر پڑنے والے دباو کا  ایک دو جہتی یا ٹو ڈائمینشنل نقشہ مرتب کرتا ہے۔

قالین کے کناروں پر لگے خصوصی سینسر تمام معلومات ایک کمپیوٹر تک بھیجتے ہیں  جو قدموں کے انداز کا تجزیہ کرتا ہے ۔ اسطرح کسی کے گرنے یا لڑکھڑانے کی صورت میں بھی یہ ایک الارم یا آواز کے ذریعے خبردار کرتا ہے۔

ایک عرصے تک قدم پڑنے کے انداز، دباو اور مختلف چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قالین گھروالوں کو ان کے چلنے کے انداز سے پہچان لیتا ہے اور اس میں کسی بھی تبدیلی سے خبردار بھی کرسکتا ہے۔

اسطرح یہ قالین لوگوں میں بڑھاپے، بیماری اور معذوری وغیرہ کو بھی نوٹ کرسکتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی رکن پیٹریشیا اسکلی گھر میں کسی انجانے یا خطرناک شخص کی آمد سے بھی خبردار کرتا ہے کیونکہ اصولی طور پر یہ چلنے والوں کے پاوں کے انداز اور ان کے جوتے تک کی بھی شناخت کرسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025