• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 4:35pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 4:40pm

پاکستانی پیلے کا انتقال

شائع September 7, 2012

پاکستان کے کامیاب ترین فٹبالر عبدالغفور منجانہ میچ سے قبل مہمان خصوصی سے ہاتھ ملارہے ہیں۔ فائل فوٹو

کراچی: پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور پیلے کے نام سے مشہور عبدالغفور منجانہ آج کراچی میں انتقال کر گئے۔

اکہتر سالہ عبدالغفور کو چار سال قبل برین ہیمریج ہو گیا تھا جس کے باعث وہ معذوری کا شکار ہو گئے تھے۔

انہوں نے 1974 سے 1985 تک پاکستان کی قومی ٹیم کی کپتانی کی اور ان کی زیر قیادت گرین شرٹس نے روس، چین اور متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیموں کو شکست دی تھی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صدرپی ایف ایف، مخدوم فیصل صالح حیات نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عبدالغفور جیسے کھلاڑی کی موت سے پاکستانی فٹ بال ایک عظیم کھلاڑی سے مرحوم ہو گئی ہے۔

صدر پی ایف ایف نے مزید کہا کہ پی ایف ایف ان کی فٹ بال کی ترویج او ر بہتری کے لیے کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل لیفٹینٹ کرنل (ر) احمد یار خان لودھی نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم کھلاڑی سے مرحوم ہو گیا ہے۔ عبدالغفور کی فٹ بال کی ترویج او ر بہتری کے لیے کی گئی خدمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

عبدالغفور منجانہ 1941 میں بھارت میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں ڈھاکا میں فٹبال کھیلی۔

بعدازاں انہوں نے کلکتہ لیگ میں محمڈن اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کی۔ اپنے آخری وقتوں میں وہ کراچی کے علاقے لیاری میں رہائش پذیر تھے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025