• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm

لاپتہ افراد پر اقوامِ متحدہ کا وفد پاکستان آئے گا

شائع September 6, 2012

کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرین بلوچستان میں لاپتہ افراد کی واپسی کے لئے مظاہرہ کررہے ہی۔ فائل تصویر سہیل یوسف / ڈان ڈاٹ کام

جینیوا: جبری یا غیرارادی طور پر پوشیدہ یا لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق اقوامِ متحدہ کا ورکنگ گروپ دس سے بیس ستمبردوہزار بارہ کے دوران پاکستان کی دعوت پر ملک کا دورہ کرے گا۔

اپنے مشن کے دوران اقوامِ متحدہ کے ماہرین جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے بارے میں معلومات جمع کریں گے۔

دوسری جانب یہ گروپ ان اقدامات کا بھی جائزہ لے گا جس سے لوگوں کے لاپتہ ہونے کے عمل میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ ساتھ ہی جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی حقائق، ان کو فراہم کئے جانے والے انصاف اور ان کے تقاضوں پر بھی تفتیش کرے گا۔

اپنے ملک گیر دورے کے درمیان ورکنگ گروپ ،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سطح پر سرکاری افراد، سول سوسائٹی کے نمائیندوں، لاپتہ افراد کے لواحقین اور اقوامِ متحدہ کے متعلقہ اداروں کے نمائیندوں سے ملاقات کرے گا۔

وفد کے ہمراہ اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یواین ایچ سی آر سیکریٹیریٹ کے اراکین اور آزادانہ طور پر کام کرنے والے ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ مشن دو ہزار تیرہ میں ہیومن رائٹس کونسل میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔ پی پی آئی

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025