• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ترکی: اسلحہ ڈپو میں دھماکا، 25 فوجی ہلاک

شائع September 6, 2012

حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ دھماکہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں بلکہ حادثہ ہے۔ اے پی فوٹو

انقرہ: مغربی ترکی میں قائم ایک فوجی اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے پچیس فوجی ہلاک جب کہ چار معمولی زخمی ہوگئے۔

 ترک فوج نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ بدھ ۔ جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا۔

 دھماکے کے بعد ڈپو میں آگ بھڑک اٹھی جس پر حکام کے مطابق جمعرات کی صبح تک قابو پا لیا گیا۔

 ترک حکومت کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں بلکہ حادثہ ہے۔

 ماحولیات وجنگلات کے وزیر نے مقامی ٹیلی وژن کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 'یہ بظاہر ایک حادثہ ہے ، یہ یقینی طور پر دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔'

 وزیر نے شہریوں کو خبردار کیا کہ وہ متاثرہ علاقہ سے دور رہیں کیونکہ دھماکے کے نتیجے میں دستی بموں کی بڑی تعداد علاقے میں زمین پر پھیلی ہوئی ہے۔

 دھماکے کی وجوہات کا تا حال تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024