• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

میجر جنرل باجوہ فوج کے ترجمان مقرر

شائع April 27, 2012

[caption id="attachment_1818" align="aligncenter" width="670" caption="آئی ایس پی آر کے موجودہ سربراہ میجرجنرل اطہر عباس کا پریس کانفرنس میں ایک انداز۔—فائل فوٹو"]ispr-major-general-athar-abbas-670[/caption]

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے میجر جنرل عاصم باجوہ کو محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کا نیا ڈائریکٹر جنرل اور فوج کا نیا ترجمان  مقرر کر دیا ہے۔

باجوہ جون میں موجودہ ڈی جی میجرجنرل اطہر عباس کے سبکدوش ہونے پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

باجوہ اس سے قبل سابق صدر جنرل ریٹائرڈ  پرویز مشرف  کے ڈپٹی  ملٹری سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اس وقت وہ  ڈیرہ اسماعیل خان میں  جنرل آفیسر کمانڈنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

باجوہ جنوبی وزیرستان میں قیام امن اور شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024