چیف جسٹس شیعہ ہلاکتوں پر از خود نوٹس لیں، عمران
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا کے توسط سے چیف جسٹس سے درخواست کی ہے کہ وہ بلوچستان اور گلگت – بلتستان میں جاری فرقہ وارانہ دہشت گردی پر از خود نوٹس لیں۔
ڈان نیوز کے مطابق عمران خان نے اسکردو میں مختلف مکاتب فکر کی مساجد میں جاکر علماء کرام سے ملاقات کی اور اتحاد امت کو قائم رکھنے کیلئے روا داری کو فروغ دینے پر زور دیا۔
اس موقع پر انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت عام لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے بابو سر واقعہ کو بد ترین سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اور گلگت میں ایک فرقہ کے لوگوں کے قتل عام پر حکومتی خاموشی افسوس ناک ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس مختلف معاملات پر تو از خود نوٹس لیتے ہیں لیکن وہ فرقہ وارانہ دہشت گردی پر نوٹس نہیں لے رہے۔
اس موقع پر انہوں نے وعدہ کیا کہ پی ٹی آئی ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف آواز آٹھاتی رہے گی جو جان بوجھ کر ملک میں انتشار پیدا کرنے کیلیے فرقہ وارانہ قتل وغارت کر رہی ہیں۔
تبصرے (9) بند ہیں