• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:22am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:53am

مسٹر پرفیکٹ ٹائم میگزین کے سرورق پر

شائع September 2, 2012

بالی وڈ سپر اسٹار، عامر خان۔ رائٹرز تصویر

عامر خان ممتاز بیبن االاقوامی جریدے ٹائم میگزین نے بالی وڈ سپر اسٹار، عامر خان کے متعلق ایک مضمون شائع کرتے ہوئے ان کی تصویر کو اپنے سرورق کی زینت بنایا ہے۔

خانزکوئیسٹ یا خان کی تلاش کے عنوان سے ٹائم میگزین نے سماجی مسائل پر ان کے مقبول ٹی وی شو ستیئمے جے تے کو موضوع بحث بنایا ہے۔ اس پروگرام میں وہ ہندوستان کے سُلگتے ہوئے سماجی موضوعات پر بحث کرتے ہیں۔

تیرہ اقساط پر مبنی اس شو کو نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں بے حد سراہا گیا ہے جسے میں ہندوستان کے چند اہم ترین مسائل کو بہت موثر انداز میں اُجاگر کیا گیا تھا۔

انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پربھی اس پروگرام کا چرچا رہا جس میں عامر خان نے نہایت حساس موضوعات پر لوگوں کے جذبات کو اُبھار کر ان مسائل کے ادراک پر مجبور کیا تھا۔

پروین بابی اور ایشوریا رائے کے بعد عامر خان بالی وڈ کے تیسرے اداکار ہیں جنہیں ٹائم میگزین کے سرورق پر جگہ ملی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025