• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پاکستانی فلم سے وینس میلے کا آغاز

شائع August 31, 2012

میلے میں دنیا بھر کی اکیاون فلموں کا ورلڈ پریمئیر ہوگا۔ اے پی فوٹو

کراچی: اٹلی کے شہر وینس میں منعقدہ انہتّرواں سالانہ فلمی میلہ کا آغاز پاکستانی فلم 'ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ' سے ہوگیا ہے۔

 میلے میں دنیا بھر کی اکیاون فلموں کا ورلڈ پریمئیر ہوگا۔

 میلے میں پاکستانی فلم کو نہایت پذیرائی ملی۔ فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ اس میلے کا خوشگوار آغاز ثابت ہوئی ہے۔

 فلم کی ہدایت کارہ ہندوستانی شہری، پروڈیوسر امریکی شہری جبکہ فلم کے ہیرو اور بڑی تعداد میں اداکار پاکستانی ہیں۔

 فلم کی کہانی پاکستانی نژاد برطانوی مصنف محسن حامد کے سن دو ہزار سات میں شائع شدہ ناول پر مبنی ہے۔

 فلم کی کہانی امریکا نقل مکانی کرنے والے ایسے پاکستانی نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو آنکھوں میں خوش حالی اور دولت کے سپنے سجائے امریکا پہنچتا ہے مگر نائین الیون کے واقعے کے بعد صورتِ حال بدلنے لگتی ہے۔

 دہشت گردی کے اس بدترین واقعے کے بعد امریکی سماج اسے مسترد کرنے لگتا ہے اوراس پر دباؤ پڑتا ہے کہ وہ پاکستان واپس چلا جائے۔

 ملک واپسی کے بعد وہ شدت پسندوں کے چنگل میں پھنس جاتا ہے اور یوں اس کی زندگی بالکل بدل کر رہ جاتی ہے۔

 واضع رہے کہ وینس میلہ عالمی فلمی تاریخ کا سب سے قدیم میلہ ہے جو ہر سال اٹلی کے تاریخی شہر وینس میں منعقد ہوتا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

سید افضل حسین Sep 03, 2012 12:42pm
یھ خدا کے لئے کہ بعد دوسری فلم اس موضوع پر ہے.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024