• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات، آٹھ افراد ہلاک

شائع August 27, 2012

پیر کے روز ہزارہ برادری کے تین افراد کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا- اے ایف پی فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

پہلا واقعہ اتوار کو رات گئے اس وقت پیش آیا جب نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر بولان میں دو بسوں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

بس پر فائرنگ کی ذمہ داری بلوچ علیحدگی پسند گروپ بلوچستان رپبلکن پارٹی(بی آر پی) نے قبول کرلی ہے۔ گروہ کے سربراہ براہمداغ بگٹی ہیں جنہوں نے اپنے دادا کی برسی کے موقع پر ہڑتال کی اپیل کر رکھی تھی۔

گروہ کے ترجمان سرباز بلوچ نے اے ایف پی کو بتایا کہ پنجاب اور سندھ جانے والی ان بسوں نے ہڑتال کی کال کو نظر انداز کیا جسکی وجہ سے فائرنگ کی گئی۔

سینئر پولیس عہدے دار وزیر خان کے مطابق اتوار کو شہر میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے ٹریفک اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق صوبے کے تیس میں سے اکیس اضلاع ہڑتال سے متاثر ہوئے تھے۔

واضع رہے کہ دو ہزار چھ میں مشرف دور حکومت کے دوران ایک آپرشن کے میں نواب اکبر بگٹی کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

چھبیس اگست کو بگٹی کی چھٹی برسی کے موقع پر دیگر جماعتوں کے ساتھ ساتھ  بی آر پی نے ہڑتال کی کال دی تھی۔

پیر کے روز دوسرے واقعے میں ہزارہ برادری کے تین شیعہ مسلمانوں کو کوئٹہ میں گولی مارکر ہلاک کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

 

کارٹون

کارٹون : 27 اپریل 2025
کارٹون : 26 اپریل 2025