• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جعفر ایکسپریس کو تباہ کرنے کی کوشش ناکام

شائع August 19, 2012

ڈرائیور کی بروقت کا رروائی سے جعفر ایکسپریس کو تخریب کاری سے پچالیا گیا۔ فائل تصویر اے ایف پی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کولپور ميں ريلوے ٹريک کو اڑانے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے ريلوے پٹڑی کے ساتھ نصب تين فٹ لمبا اور پندرہ کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ايکسپريس کو دھماکے سے اڑانے کي کوشش اس وقت ناکام بنادی گئی جب کولپور کے قريب ٹريک کے ساتھ مشکوک چيز ديکھ کر ڈرائيور نے ٹرين کا ايمرجنسی بريک لگا کراُسے روک ديا اور انتطامیہ کو اطلاع دی۔

انتظامیہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر دھماکہ خیز مواد اپنے قبضے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ بم ڈسپوزل کے عملے نے ریلوے ٹریک پر نصب تین فٹ لمبی بارودی سرنگ کو ناکارہ بنادیا۔

بارودی سرنگ راکٹ کے خول میں بنائی گئ تھی۔ دیسی ساخت کی اس سرنگ میں تقریباً پندرہ کلوگرام دھماکہ خیز مواد رکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024