• KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:46pm
  • ISB: Maghrib 6:30pm Isha 7:55pm
  • KHI: Maghrib 6:49pm Isha 8:06pm
  • LHR: Maghrib 6:23pm Isha 7:46pm
  • ISB: Maghrib 6:30pm Isha 7:55pm

پاک - ہندوستان سرحد پر فائرنگ

شائع August 17, 2012

بی ایس ایف کے اہلکار پاک - ہندوستان سرحد پر قائم ایک چوکی سے معائنہ کر رہے ہیں۔— فائل فوٹو

راولپنڈی: ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی فائرنگ اور گولہ باری سے دو خواتین اور ایک بچے سمیت چھ پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔

واقعہ جمعرات کی رات آٹھ بجے سیالکوٹ سے دس کلومیٹر دور چپریال سیکٹر کے گاؤں شرق پور میں پیش آیا۔

پاکستان کے عسکری حکام کے مطابق زخمیوں کو سیالکوٹ کے آرمی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بی ایس ایف کا ایک اہلکار بھی اس واقعے میں ہلاک ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ ہندوستان کے وقت کے مطابق شام 7٫30 پر شروع ہوئی اور وقتا فوقتا جاری رہی۔

اطلاعات ہیں کہ سرحد سے ملحقہ دیہات سے لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

گزشتہ دس دنوں میں یہ دونوں ملکوں کے درمیان فائر بندی کی آٹھویں خلاف ورزی ہے۔ دونوں ملکوں نے دو ہزار تین میں فائر بندی کا معاہدہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025