• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایٹمی اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، پاکستان

شائع August 16, 2012

چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ ۔ فائل تصویر

اسلام آباد:  پاکستان کے ایک بار پھر ایٹمی اثاثوں سے متعلق مغرب کے خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حساس اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور کسی کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ معظم احمد خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے ایٹمی اثاثوں کے تحفظ کے لئے تمام تر اقدامات لئے ہیں اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سٹم نہاہت موثر ہے۔

افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن سے متعلق رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت پاکستان کی سرزمین پر بیرونی افواج کو آپریشن کی اجازت نہ دی جائے گی۔

تاہم ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اتحادیوں کے ساتھ  انٹلیجنس کا تبادلہ اور سرحد کے آر پار عسکریت پسندوں کی دراندازی روکنے کے لئے تعاون جاری رہے گا۔

معظم خان نے افغان حکام کی پاکستانی تحویل میں موجود طالبان کمانڈر ملا برادر کے ساتھ ملاقات کی خبروں کی تردید کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024