• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کامران اکمل بدعنوان ہیں، ذوالقرنین حیدر

شائع August 15, 2012

آئی سی سی کی کلیرنس کے بغیر کرکٹ بورڈ کس بنیاد پر کامران اکمل کو منتخب کرسکتا ہے، ذوالقرنین حیدر۔ اے پی فوٹو

لاہور: ماضی میں پاکستانی ٹیم کا حصہ رہنے والے متنازعہ وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے کامران اکمل پر بد عنوانی کے الزام عائد کیے ہیں۔

بدھ کے روز فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں وکٹ کیپر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کلیئرنس کے بغیر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کس بنیاد پر کامران کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔

ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کامران پر بدعنوان ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ جلد ہی شواہد لیکر میڈیا میں آئیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر کامران کو کلین چٹ ملی ہے تو متعلقہ دوستاویز منظر عام پر لائیں ۔

واضع رہے کہ ذوالقرنین پہلے بھی کامران اکمل اور دیگر کھلاڑیوں پر کرپشن کے الزامات لگاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024