• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امپائر اسد رؤف اسکینڈل کی زد میں

شائع August 15, 2012

امپائر اسد رؤف نے ماڈل کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔ فوٹو۔ مڈ ڈے ڈاٹ کام

انڈین ماڈل لینا کپور نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی امپائر اسد رؤف پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی اخبار کا دعویٰ ہے کہ پا کستانی ٹیسٹ امپائر ممبئی کی ابھرتی نوخیز ماڈل لینا کپور کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں لیکن بعدازاں وہ ماڈل سے کیے گئے اپنے تمام وعدوں سے پھر گئے اور اب لینا کپور ان کے نام کی دہائی دیتی پھر رہی ہیں۔

ماڈل لینا کپور نے مقامی ڈپٹی کمشنر کے آفس میں دائر درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اسد رؤف نے ان سے شادی کرنے اور ایک اپارٹمنٹ خرید کر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

ماڈل  کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی ملاقات سری لنکا میں ایک دوست کی تقریب میں ہوئی جہاں وہ دو تین دن اکٹھے رہے اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب آ گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی دوران معروف امپائر نے ان سے شادی کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔

انڈین ماڈل کا کہنا تھا کہ اسد رؤف جن کی پہلے سے بیوی اور بچے بھی ہیں نے ان سے کہا کہ ان کا مذہب انہیں ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

لینا کپور کا کہنا تھا کہ وہ اسد رؤف ایک دوسرے کے خاصے قریب رہے خاس طور پر آئی پی کے دوران ان دونوں کی متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں انہوں نے اسد رؤف سے متعدد مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم ہر دفعہ ان کا موبائل فون بند ملا۔

ابھرتی ہوئی ماڈل کا کہنا تھا کہ بعدازاں امپائر نے مبینہ طور پر ان سے کہا کہ وہ ان کو نہیں جانتے اور نہ ہی کسی قسم کا رابطہ رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب امپائر اسد رؤف نے اس حوالے سے تمام تر افواہوں کی تردید کی ہے۔

پاکستانی امپائر کہنا ہے کہ لینا بگ باس میں جانے کی خواہش لیے ان کے پاس آئی تھی تاہم انہوں اپنے تعلقات کو ماڈل کے لیے استعمال کرنے سے انکار کیا کردیا تھا جس کی وجہ سے وہ انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔

اسد رؤف کا کہنا ہے کہ چھپن برس کی عمر میں وہ کسی ماڈل سے شادی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

اس حوالے سے انڈیا کی مقامی پولیس کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ لینا کپور کی درخواست موصول ہونے کے بعد وہ جلد معاملے کی تحقیقات کا آغاز کریں گے۔

تبصرے (2) بند ہیں

نواز پرو فیسر Aug 14, 2012 09:03pm
ہوئے جو بد نام تو کیا نام نہ ہو گا
اسد رؤف کی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت پر پابندی — NewsPK.net May 23, 2013 03:59pm
[…] ماڈل لینا کپور نے پاکستانی امپائر پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا […]

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024