• KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm
  • KHI: Asr 5:03pm Maghrib 6:48pm
  • LHR: Asr 4:35pm Maghrib 6:21pm
  • ISB: Asr 4:40pm Maghrib 6:28pm

وزیر اعظم کو ہٹایا گیا تو دیگر امیدوار بھی ہیں، امین فہیم

شائع August 12, 2012

مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ حکومت کسی ادارے سے محاز آرائی نہیں چاہتی۔ فوٹو رائٹرز

کراچی: وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ اگر راجہ پرویز اشرف کو بھی سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہٹا دیا تو ان کے پاس وزارت عظمیٰ کے متعدد امیدوار ہیں۔

مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کی افطار میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنی مدت مکمل کرے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے باور کرایا کہ حکومت کسی ادارے سے محاز آرائی نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر قانون نے کابینہ کے ارکان کو بتایا ہے کہ ماضی میں سوئس حکام کو خط لکھا جا چکا ہے لہٰذا دوبارہ خط نہیں لکھا جا سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 31 مارچ 2025
کارٹون : 30 مارچ 2025